ایک نیوز:رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نےحج ادائیگی کیلئےنام ای سی ایل سےنکالنےکیلئےعدالت سےرجوع کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکمنامہ میں کہاگیا کےسیکرٹری داخلہ قانون جاننے والے سینئرافسر کو عدالت کی معاونت کے لیے مقرر کریں، مجاز افسر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو اور کیس کے حقائق سے واقف ہو،وکیل کے مطابق پٹیشنر کے خلاف احتجاج پر متعدد مقدمات درج، قانون کا سامنا کر رہی ہیں،وکیل نے بتایا کہ زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں، ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
تحریری حکمنامہ کہاگیاکہ پٹیشنر کے مطابق ان کا نام ای سی ایل، نو فلائی لسٹ یا پی این آئی ایل میں شامل ہے، زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں، وکیل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو 13 مارچ کو پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دی جس کا جواب نہیں دیا گیا۔
عدالت نےکہا پٹیشنر کے وکیل نے استدعا کی کہ زرتاج گل حج پر جانا چاہتی ہیں اس لیے درخواست پر جلد فیصلہ کیا جائے۔