وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنےگورنرفیصل کریم کنڈی کووارننگ دیدی

May 11, 2024 | 15:11 PM

ایک نیوز :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوعلی امین گنڈاپورنےگورنرفیصل کریم کنڈی کووارننگ جاری کردی۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور گورنر کے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات اور رد عمل کاسلسلہ جاری ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین کاکہناتھاکہ گورنر خیبرپختونخوا کو سیاسی گفتگو سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیتاہوں،گورنر کا عہدہ آئینی ہے سیاسی گفتگو نہ کریں۔
علی امین گنڈاپورنےگورنرکومخاطب کرتےہوئےکہاکہ تم میرے خلاف بیلودی بیلٹ گفتگو کررہے ہو،گورنر اپنی اوقات میں رہے سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
 گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس کو ذہن سے نکالنے کا مشورہ دےدیا۔
فیصل کریم کنڈی نےکہاکہ پچھلی حکومت میں تو علی امین کہتے تھے کہ ڈیرہ والےسارے چور ہیں،ہمیں گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنا آتا ہے،اسلام آباد میں دوڑنے کے لیے علی امین کو ہائی وے تو مل گیا تھا یہاں بھاگنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی،علی امین گورنر ہاؤس پر قبضہ کرنے کی ریہرسل کرنا چاہتے تو میں تیار ہوں۔
گورنر خیبر پختونخواہ کامزیدکہناتھاکہ میں اسرار گنڈہ پور نہیں ہوں مجھے تم جیسے لوگوں سے نمٹنا آتا ہے،جس زبان میں بات کرو گے اسی زبان میں جواب ملے گاجیسا منہ ویسا تھپڑ پڑے گا۔تم نے تو چھپ کر الیکشن لڑا،اتنے بہادر تھے تو میدان میں آ کر انتخاب لڑتے۔

مزیدخبریں