ایک نیو ز:پی آئی اےنےکراچی سےبھی قبل از حج آپریشن کا آغازکردیا۔
تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کی کراچی سے پہلی قبل از حج پرواز پی کے 743 جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مدینہ منورہ کے لیے 3:30am پے روانہ ہوئی۔
پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر امان اللہ قریشی نے کراچی سے پی آئی اے کی پہلی قبل از حج پرواز کے عازمین حج کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔ پرواز کی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر عازمین حج کو گلاب کے ہار پہنائے گئے ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے نے عازمین حج کو حج پے روانگی کی مبارکباد دی ۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا عمرہ آ پریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا اور حج آپریشن بھی انشاءﷲ کامیابی سے مکمل ہوگا ۔ پی آئی اے کا عملا آپ کو خدمات فراہم کرنےکے لئے موجود ہے ۔ پی آئی اے کو اپنی پسندیدہ ایئر لائن اورحج کے سفر کے لئے ترجیح دینے پر شکریہ۔
پی آئی اے چیف آپریٹنگ آفیسرامان اللہ قریشی نےمزیدکہاکہ عازمین حج سے پاکستان اور پی آئی اے کی خوشحالی کے لیے دعاوں کی درخواست ہے۔
پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجرکراچی عمر خان نے بھی عازمین حج کو مبارک باد دی اور پی آئی اے سے سفر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
پی آئی اے ائیرپورٹ منیجرجاوید پیچوہو اور دیگر افسران عازمین حج کو رخصت کرنے کے لئے موجود تھے ۔
پی آئی اے پاکستان سے تقریباً 34,000 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچاے گی۔ 19,000عازمین حج سرکاری حج اور 15,000 پرائیویٹ حج سکیم کے تحت تقریبا" 170 پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے۔
پی آئی اے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ اور سکھر سے حج پروازیں چلا رہی ہے۔ قبل از حج آپریشن 10 جون کو اختتام پزیر ہوگا۔