قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل،پارلیمانی کیلنڈرکی منظوری،پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس طلب

May 11, 2024 | 14:18 PM

ایک نیوز:قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اورپارلیمانی کیلنڈرکی منظوری کےلئےسپیکرقومی اسمبلی نےپارلیمانی رہنماؤں کااجلاس پیرکوطلب کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس پیر سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر چیمبر میں ہوگا ۔

اجلاس میں صدراتی خطاب اور بجٹ پر بحث کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا ، اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ مسلم لیگ ن سے اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری اجلاس میں شریک ہوں گے ۔
سنی اتحاد کونسل سے عامر ڈوگر، پیپلز پارٹی کی نمائندگی اعجاز جاکھرانی کریں گے ،ایم کیو ایم سے امین الحق، آئی پی پی سے گل اصغر خان اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
اجلاس میں بجٹ سیشن اور صدر مملکت کے خطاب پر بحث پر مشاورت کی جائے گی ، اجلاس میں پہلے پارلیمانی سال کا کیلنڈر بھی زیر غور آئے گا۔

مزیدخبریں