الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کا فیصلہ

May 11, 2024 | 13:12 PM

ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلےپرالیکشن کمیشن کے لا ونگ نے اپنی رائے دے دی، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دیا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

 ذرائع کےمطابق لا ونگ نے رائےدی سپریم کورٹ کے حکم کے عین مطابق عملدرآمد کیا جائے، فیصلے کے مطابق رکنیت معطل کی جا سکتی ہے ڈی نوٹیفائی کا حکم نہیں۔
ذرائع کےمطابق کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر لا ونگ سے رائے طلب کی تھی، الیکشن کمیشن کا وزارت قانون سے بھی رائے لینے کا امکان ہے، لا ونگ کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس پیر کو ہو گا، الیکشن کمیشن لا ونگ کی رائے کی روشنی میں حتمی فیصلہ کرے گا۔

مزیدخبریں