انشااللہ پاکستان جاپان کیخلاف فائنل جیتےگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

انشااللہ پاکستان جاپان کیخلاف فائنل جیتےگا،وزیراعلیٰ مریم نواز
کیپشن: Inshallah Pakistan will win the final against Japan, Chief Minister Maryam Nawaz

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پاکستان جاپان کےخلاف فائنل میچ جیتےگا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےقومی ہاکی ٹیم کےلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنےکہاہےکہ قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ کپ کے فائنل میچ میں جاپان کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کرے گی ۔انشاء اللہ پاکستان جاپان کے خلاف فائنل جیتے گا۔
مریم نوازنےمزیدکہاکہ پوری قوم کی دعائیں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ جاپان کے خلاف میچ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔