حکومت نے29 لاء افسروں کوعہدوں ہٹادیا

May 11, 2024 | 11:44 AM

ایک نیوز:پنجاب حکومت نےپانچ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اورچوبیس اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کوعہدوں سےہٹادیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن کی کاپی سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر اداروں کو ارسال کر دی۔

 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب گلزار احمد خان، ملک سرود احمد، پرویز اقبال چیمہ، محمد نواز شاہ اور عارف رانجھا کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
  اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شاہد محمود، محمد اکرم، سید علی ریاض، اسد عباس، زنیش افضل سمیت 24 افراد کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عامر عمر، حفیظ الرحمن، مرزا کامران بیگ، آصف بٹ، عمر رشید کو بھی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل خرم شہزاد، نعمان سرور، ملک عبد الرزاق، نوید احمد راجا، افتخار ابراہیم اور واجد رضوی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
مشتاق احمد، محمد سلیم، مہناز ندیم، سجاد اقبال اور تحریم اقبال کو بھی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
اسسٹنٹ ایڈوکیٹ شیبہ قیصر، عظمت علی خانزادہ اورعرفان عارف شیخ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

مزیدخبریں