روس:مسافربس خوفناک حادثے کاشکار،8افرادہلاک،متعددزخمی

May 11, 2024 | 11:10 AM

ایک نیوز:روس میں مسافربس خوفناک حادثے کاشکارہوگئی،8افرادہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق روس میں مسافر بس دریا میں گرنےسےخوفناک حادثہ ہواجس میں آٹھ مسافرموقع پرہلاک ہوگئے اورحادثےمیں بارہ افرادزخمی ہوگئے۔ بس میں بیس افرادسوارتھے۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق واقعہ سینٹ پیٹرز برگ میں پیش آیا،اچانک سفرکے دوران بس پل سے نیچے دریا میں جا گری۔ریسکیوٹیموں نےجائےوقوعہ پرپہنچ کرامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کیا،مزیدہلاکتوں کاخدشہ ہے۔

مزیدخبریں