آئی کیوب قمرکی کامیابی کےبعدپاکستان کاایک اورسیٹلائٹ لانچ کرنےکافیصلہ

آئی کیوب قمرکی کامیابی کےبعدپاکستان کاایک اورسیٹلائٹ لانچ کرنےکافیصلہ
کیپشن: After the success of iCube Qamar, Pakistan has decided to launch another satellite

ایک نیوز:سائنس کی دنیا سے پاکستانیوں کےلئے اچھی خبر ،آئی کیوب قمر کے کامیاب لانچ کے بعد پاکستان نےایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق سائنس کےمیدان میں آئےروزنئی ترقی کےلئے ہرملک ایک دوسرےکوپیچھےدیکھانےکےلئے کوشش کررہاہے،ایسی طرح پاکستان کوسائنسی میدان میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

پاکستان نےآئی کیوب قمرلانچ کیاجس کی کامیابی کےبعداب پاکستان نےایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
نیا سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا، سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا ، سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
فائیو جی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو سیٹلائٹ یقینی بنائے گا ، سیٹلائٹ سپارکو اور نیشنل سپیس ایجنسی کی جانب سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔