امریکا کا پاکستان کی صورت حال پر اظہارِ تشویش

امریکا کا پاکستان کی صورت حال پر اظہارِ تشویش
کیپشن: امریکا کا پاکستان کی صورت حال پر اظہارِ تشویش

ایک نیوز :امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے  تعلقات خارجہ کے چیئرمین باب مینڈیز نے پاکستان کی صورت حال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری پریشان کن حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔باب مینڈیز نے عوام کیلئے انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنا پاکستانی عوام کی آزادیوں بشمول انفارمیشن تک رسائی کو خطرناک حد تک دباتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں، یقینی بنانا چاہتے ہیں پاکستان میں جوبھی ہو قانون اور آئین کے مطابق ہو۔