ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا جشن ،پولیس کی شیلنگ 

May 11, 2023 | 18:49 PM

ایک نیوز :سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو رہائی کا حکم ملنے کے بعد تحریک انصاف کے کارکن ڈی چوک پر جشن کیلئے جمع ہوئے جس پر پولیس نے شیلنگ شروع کردی اور ربڑ کی گولیاں کی فائر کیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی رہائی کے حکم پر اسلام آباد کے ڈی چوک پرتحریک انصاف کے کارکن جشن منانے کیلئے جمع ہوئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے  آنسو گیس شیلنگ کردی اور ربڑ کی گولیاں کی بھی فائر کیں۔دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے صدر مال روڈ جانیوالے راستے دوبارہ سیل کرنا شروع کر دیئے مال روڈ،صدر،جی پی او چوک،ریس کورس پر کنٹینر لگا کر راستے دوبارہ سیل کر دیے گئے،پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ہے اورکسی بھی طرح کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جبکہ سوات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی رہائی پر جشن کا سماں ہے ، کارکنوں نےڈھول کی تاب پر رقص کیا ۔کارکنان ریلی کی شکل میں سہراب خان چوک پہنچے ۔ عمران خان زندہ آباد کے نعرےلگائے گئے ۔کارکنوں نے اس موقع پر کہا کہ  آج حق اور صداقت کی جیت ہوئی، حقیقی آزادی لے کر ملک کو بیرونی طاقتوں سے آزاد کرائیں گے۔

مزیدخبریں