ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازنے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے وارداتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اس سے بھی زیادہ خوشی انہیں مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں۔