ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ پیشی کے موقع پر اپنے کارکنوں کو پیغام دیا کہ وہ پرامن رہیں ۔ملک میں انتشار وہ چاہتے ہیں جو الیکشن نہیں چاہتے۔
تفصیلات کےمطابق عدالت پیشی کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ 27 سال سے پر امن رہنے کا پیغام دیا ہے،میں نے کبھی انتشارکی بات نہیں کی مجھے کبھی پولیس لائنز اورکبھی کہیں اور لے کر پھرتے رہے،ایک پارٹی جو الیکشن چاہتی ہے وہ انتشار کیوں کر چاہے گی ،کارکن پرامن رہیں ملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔
چیئر مین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچاناچاہتا ۔ سب کو کہتا ہوں کہ سرکاری املاک اور عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔
عمران خان نے عدالت کے روبرو ہوکر بیان میں کہا کہ مجھے ڈنڈے مارے گئے ایسا تو کسی کرمنل کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتاملک میں صرف الیکشن چاہتے ہیںمیں تو گرفتار تھا مظاہروں کا ذمہ دار کیسے ہوگیا؟
عمران خان نے کہا کہ میں حیران تھا صدمہ ہواکہ اچانک مجھے پکڑلیا گیا،نیب نے گرفتاری کے بعد مجھے نوٹس دکھایا،مجھے حقائق بتانے دیئے جائیں۔