ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید نے کہا کہ ہوسکتا ہے یہ میرا آخری پیغام ہو، کیونکہ یہ مجھے ڈھونڈ رہے ہیں، میں ایک جگہ پر موجود ہوں، یہ مجھے دیکھتے ہی گولی مار دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعیدنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر آج حکومت کی جانب سے عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا تو کل تمام پاکستانی نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ مجھے دیکھتے ہی گولی ماردی جائے اور کہا جائے کہ ہم گرفتار کرنے گئے تھے لیکن مزاحمت میں گولی چل گئی۔اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کے پاس گاڑیاں نہیں ہیں تو پیدل نکلیں، رکشوں موٹر سائیکلوں پر نکلیں۔