اگر عدالتیں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرینگی تو سوال اُٹھیں گے،مریم اورنگزیب

May 11, 2023 | 16:57 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ عمران خان نے 60ارب روپے کی قومی خزانے سے چوری کی،القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو نیب نےتحقیقات کیلئے گرفتار کیا،ایک مجرم، دہشت گرد، مسلح جتھوں کے گینگسٹر کو سپریم کورٹ ریلیف دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین دن سے ملک کے اندر چند سو مسلح جتھے اور دہشت گرد ملک، حساس اداروں، ریاستی املاک، مساجد، ہسپتالوں اور سکولز پر حملہ آور ہیں، عمران خان نے 60ارب روپے کی قومی خزانے سے چوری کی،القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو نیب نے تحقیقات کیلئے گرفتار کیا، عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں دہشت گرد اور مسلح جتھے ریاستی اور عوامی املاک پر حملہ آور ہوئے،پی ٹی آئی کی قیادت نے مسلح جتھوں کو تشدد پر اکسایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے قومی خزانے سے 60ارب روپے کی چوری کی،نیب نے قانونی طریقے سے عمران خان کو گرفتار کیا اور احتساب عدالت میں پیش کیا، ایک مجرم، دہشت گرد، مسلح جتھوں کے گینگسٹر کو سپریم کورٹ ریلیف دے رہی ہے،اس ملک کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم نواز شریف، آصف علی زرداری، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ، سلمان شہباز، حمزہ شہباز، مفتاع اسماعیل سمیت لوگوں کی بہنوں اور بیٹیوں کو گھسیٹ کر جیلوں میں ڈالا جاتا رہا،اس لاڈلے نے سپریم کورٹ کے باہر گندی شلواریں تک لٹکائیں،اگر اس وقت ایسا نہ ہوتا تو آج عدالت کی بے توقیری نہ ہوتی،عدالت کی بے توقیری تب ہوتی ہے جب ملک کی عدالتیں مسلح جتھوں اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بنتی ہیں،سپریم کورٹ کا عمران خان کو ریلیف دینے کا تاثر دہشت گردی کی پشت پناہی ہے،اگر عدالتیں دہشت گردوں اور مسلح جتھوں کی پشت پناہی کرینگی تو پھر سوال اٹھیں گے۔

مزیدخبریں