القادر یونیورسٹی کے سامنے احتجاج،فراز چوہدری سمیت 14 افراد پر مقدمہ درج

May 11, 2023 | 15:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:ا لقادر یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کرنے پر فواد چوہدری کے بھائی سمیت 14افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق جہلم میں القادر یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کرنے پر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری   سمیت 14افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں پی ٹی آئی کی چار خواتین ورکر اور 7نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ دفعہ 341ت پ 188ت پ کے تحت درج کیا گیا ۔ پنجاب میں دفعہ 144کا نفاذ ہے فراز چوہدری نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر القادر یونیورسٹی کے سامنے جی ٹی روڈ بلاک کی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مزیدخبریں