لاہور کی شاہراہوں پر آرمی تعینات،شہریوں کے پاک فوج زندہ باد کےنعرے

May 11, 2023 | 15:31 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: تحریک انصاف کا تیسرے روز بھی لاہور کے 4مقامات پر احتجاج کا معاملہ ،شہر میں امن و عامہ کی صورتحال کے پیش نظر شہر کی اہم شاہراوں پر پاک فوج اور رینجرز تعینات کردی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر فوج اور رینجرز تعینات کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے تیسرے روز بھی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے چار جگہوں پر احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لئے لاہور میں   فیروز پور روڈ اچھرہ،  برکت مارکیٹ ، لبرٹی مارکیٹ ڈیفنس  لالک جان چوک پر احتجاج ہوگا،تحریک انصاف نے کارکنوں کو احتجاج میں شریک ہونے کے لیے اپیل کر دی ہے،تحریک انصاف کا احتجاج کا وقت شام 4 بجے شروع ہوگا۔

لاہور بھر میں پاک آرمی اور رینجرز کا فلیگ مارچ،لاہور کی مختلف شہرراہوں پر بڑی تعداد میں پاک آرمی اور رینجرز کے جوانوں کا گشت جاری ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-11/news-1683803157-8572.mp4

مزیدخبریں