دوران احتجاج پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری:رہائی کیلئے 3 درخواستیں دائر

دوران احتجاج پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری:رہائی کیلئے 3 درخواستیں دائر
کیپشن: Arrest of PTI workers during protest: 3 applications filed for release(file photo)

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں 3 درخواستیں دائر کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار ملزمان کے لواحقین نے درخواستیں دائر کیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، پولیس نے خواتین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، تمام افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، گرفتار افراد کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں، تمام افراد کوپی ٹی آئی کی ریلی کے قریب سے گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کا احتجاج کرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تمام افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے۔