ایک نیوز: لیگی رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ کدھر ہے وہ 2 سو ارب ڈالر جو انھوں نے لانا تھا،ایک منصوبہ بتادیں جو عمران خان کے دور میں لگے ہوں،آج عوام پوچھتی ہے 4سال میں پاکستان کو آپ نے دیا کیا؟
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا مشہود کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک چوہا میدان میں اتارا گیا جس کا نام عمران خان ہے،ایوب خان ، مشرف کے مارشل لاء میں ریڈ لائن کبھی کراس نہیں کی گئی،پاکستان کو بنانے والے محمد علی جناح کی روح تڑپ رہی ہوگی جب ان کے گھر کو آگ لگائی گئی،ریڈیو پاکستان کو جلا دیا گیا، عمران خان پہلے دن سے سونامی کی بات کرتا تھا سونامی تباہی ہے،2ہزار 14کے دھرنے کی وجہ سے چائنا اور سری لنکا کے دورے کینسل ہوئے۔
لیگی رہنما رانا مشہود نے کہا کہ پینتیس پنچر عمران خان کے جتنے جھوٹ ہیں، عمران خان شہباز شریف کے کیس کا جواب دے یہ عدالتوں سے بھاگے ہوئے ہیں،یہ شخص قوم کو جھوٹ کی بنیاد پر ایک ہیجان میں مبتلا رکھنا چاہتا ہے،ہم نے نواز شریف اور شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو دوبارہ کھڑا کیا،نواز شریف چارٹر آف اکانومی کی بات کررہے تھے اگر 2018کے الیکشن چوری نہ کیئے جاتے تو آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا،کدھر ہے وہ 2 سو ارب ڈالر جو انھوں نے لانا تھا،ایک منصوبہ بتادیں جو عمران خان کے دور میں لگے ہوں،آج عوام پوچھتی ہے 4سال میں پاکستان کو آپ نے دیا کیا؟
لیگی رہنما رانا مشہود نے مزید کہا کہ عمران خان کے وارنٹ کرپشن کی بنیاد پر نکلے ہیں،آج جو گند پھیلا ہوا ہے اس میں بڑا حصہ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا ہے تو ججز بھی پیچھے نہیں رہے اگر آصف زرداری ، نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز عدالتوں میں کھڑے ہوسکتے ہیں تو یہ کیوں نہیں ہوسکتا،ثاقب نثار نے کس طرح تمھیں صادق و امین ثابت کیا؟عدالتیں رات 8بجے تک ان کا انتظار کرتی ہیں،2،2دن عدالتیں ان کا انتظار کرتی ہیں، عمران خان کی گرفتاری کرپشن کی بنیاد پر ہوئی، عمران خان چوری کی وجہ سے پاکستان دنیا میں بدنام ہورہا ہے،آج پاکستان کو اس حال تک پہنچانے کے ذمہ دار کون ہیں؟پاکستان کا پہلا وزیر اعظم ہیں جو آئینی اور قانونی طریقے سے برطرف ہوا ہے، عمران خان کی پاکستان دشمنی بار بار نظر آئی،ہم خاموش تھے دیکھ رہے تھے یہ ایک سیاسی جنگ ہے،آرمی کی انسٹالیشن پر حملہ کرنا پاک فوج پر حملہ کرنا ہے،جب پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے تو یہ سڑکوں پر آجاتا ہے،یہ پاکستان کو شام ، لیبیا ، عراق بنانا چاہتے ہیں،انھوں نے ریڈ لائن کراس کی ان کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا،یہ آج کے کلھبوش یادیو ہیں۔