پی ٹی آئی کا مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ بند

پی ٹی آئی کا مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ بند

ایک نیوز:اسلام آباد میں تحریک انصاف کا مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2روز سے پولیس مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چکر لگا رہی تھی۔کوشش ہے کہ نامعلوم مقام سے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس نامعلوم مقام پر ہوگا،  پرویز خٹک اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اس اہم اجلاس میں پارٹی کی عبوری قیادت کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔