پشاور: سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھراؤ میں ملوث مزید 20ا فراد گرفتار

پشاور: سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھراؤ میں ملوث مزید 20ا فراد گرفتار

ایک نیوز: پشاور میں احتجاج کی  آڑ میں سرکاری املاک کی توڑ پوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث مزیدافراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس  کے مطابق پشاور میں پرامن احتجاج کی آڑ میں دہشت پھیلانے والے، سرکاری املاک کی توڑ پوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند عناصر کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ریڈیو پاکستان کی  عمارت  کو آگ لگانے، توڑ پھوڑ کرنے اور پولیس پر پتھراؤ کرنے پر مزید 20 افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار کیے جانے والے افراد کے خلاف خوف و حراس پھیلانے، سرکاری املاک کو آگ لگانے، توڑ پھوڑ کرنے، پولیس پر پتھراؤ کرنے اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔