ورلڈکپ کوالیفائر کی تیاری ، ویسٹ انڈیز ،یو اے ای کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی

May 11, 2023 | 13:07 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ورلڈکپ کوالیفائر کی تیاری کیلئے ویسٹ انڈیز یو اے ای کیخلاف 3 ون ڈےمیچز کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز  کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ  ان کی ٹیم شارجہ میں یواے ای کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ  نے  یو ا ے ای کے خلاف میچ کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ یو اے ای کے خلاف ون ڈے میچز ورلڈکپ کوالیفائر کی تیاریوں کا حصہ ہوں گے۔ ون ڈے میچز 5، 7 اور 9 جون کو کھیلے جائیں گے جب کہ تینوں ون ڈے میچز شارجہ میں ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر  زمبابوے میں 18 جون سے 9 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں