کراچی: عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پر تشدد مظاہرے، 24 مظاہرین گرفتار

کراچی: عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پر تشدد مظاہرے، 24 مظاہرین گرفتار

ایک نیوز: عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کرنے پرپولیس نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 200مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرے گئے، مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے پر پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے پی ٹی سندھ کے صدر علی زیدی سمیت  300 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

  کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو  کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف شہرمیں احتجاج، ہنگامہ آرائی کیس میں پولیس نے مجموعی طور پر 18 مقدمات درج کر لیے ہیں۔ مقدمات میں 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا چکا ہے۔اس کے علاوہ  350 شکوک افراد زیر حراست ہیں۔ مقدمات شاہ فیصل کالونی، نیو ٹاون، شاہ لطیف، سچل ،فیروز آباد اور ٹیپو سلطان  تھانے میں 2 مقدمات درج کئے گئے۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کی جا رہے ، جو بے قصور ہے اسے رہا کیا جا رہا ہے،جو قصور وار پایا گیا اسے باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا۔پولیس پر حملوں ، گاڑیاں جلانے اور چوکیوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں۔ مقدمات شاہ فیصل کالونی، نیو ٹاون، شاہ لطیف، سچل ،فیروز آباد اور ٹیپو سلطان  تھانے میں 2 مقدمات درج کئے گئے۔

  کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو  کا مزید کہنا ہے کہ آج شہر میں معمولات زندگی رواں دواں ہے، کہی بھی  احتجاج اور ہنگامہ آرائی رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز کی  بھاری نفری تعینات ہے۔

مقدمات میں شاہنواز جدون، سعید اعوان،  آفتاب صدیقی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ ،عالمگیر خان ،فہیم خان، ارسلان گمن، راجہ اظہر، عدیل سمیت مختلف رہنماوں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 200مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے

عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں ٹیپو سلطان پولیس نے 14گرفتار ملزمان کو عدالت پہنچا دیا ہے،ملزمان کو بس میں ڈال کر لایا گیا تھا۔ملزمان میں عدنان شاہ، ضمیر احمد، حسنین علی، عدنان مسیح، عمیر یونس، ذاکر و دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کو پیتک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے،عدالت کا آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سمیت کئی رہنماوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ  سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ، فہیم خان، آفتاب صدیقی سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔