پرتشدد کارروائیوں میں 150 افسران، اہلکار زخمی، 1650 شرپسند گرفتار

پرتشدد کارروائیوں میں 150 افسران، اہلکار زخمی، 1650 شرپسند گرفتار

ایک نیوز: سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1650 سے زائد شرپسند عناصر  کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کی پرتشدد کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد افسران واہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔زخمی ہونے والے پولیس افسران، اہلکاروں میں سے لاہور میں 63، راولپنڈی 29، فیصل آباد 25، گوجرانوالہ کے 13 پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اٹک میں 10، سیالکوٹ میں 05 اور میانوالی میں 06 افسران و اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

 ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے زیر استعمال 70 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور  نذر آتش کیا گیا ہے۔لاہور میں 22، راولپنڈی 18، فیصل آباد 15، گوجرانولہ 03، سیالکوٹ 05، بھکر 02، ملتان 04، اٹک میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

، آئی جی پنجاب  کا کہنا ہے کہ تمام شرپسند عناصر کو ٹریس کر کے گرفتار کر رہے ہیں۔سرکاری و نجی املاک، پولیس ٹیموں پر حملوں، پر تشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

مسلم لیگ ن لاہور پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون 180 ایچ میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ کی درخواست درج کرا دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا محمد ارشد کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاون میں پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 200  نامعلوم افراد کو اندارج مقدمہ کی درخواست میں نامزد کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکرٹریٹ توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری،ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں اسلم اقبال،میاں محمودالرشید،شبیر گجر،سرفراز کھوکھر،شیخ امتیاز سمیت 200 افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست درج کرائی گئی ہے۔