ایک نیوز: عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل سیاسی کارکنوں کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ہینڈلرز کا ہلاکتوں و زخمیوں کے حوالے سے بھی بےبنیادہ پراپیگنڈہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بڑھا چڑھا کر من گھڑت اعداد و شمار کے ذریعے سنسنی خیزی و اشتعال دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر گیارہ افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ، پنجاب و دیگر علاقوں کے مختلف واقعات میں ستر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر پچاس کے قریب افراد کی ہلاکت کا بے بنیاد پراپیگنڈا کررہی ہے۔