سعودی عرب کی شامی صدر کو عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

سعودی عرب کی شامی صدر کو عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

ایک نیوز: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے صدر کو  جدہ میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بشارالاسد کو2011 میں شام میں جنگ کے بعد پہلی بار کسی عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جبکہ شام نے دعوت نامے کی تصدیق کردی ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی میزبانی میں عرب لیگ کا 32 واں سربراہ اجلاس 19 مئی کو جدہ میں ہوگا۔

سعودی عرب کی جانب سے شامی عوام کی سکیورٹی اور ملک کے استحکام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا گیا ہے۔پیغام کے جواب میں شامی صدر نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خوہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ  قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں شام کی عرب لیگ کی رکنیت بحال کی گئی تھی۔ شام کی رکنیت اس وقت معطل کی گئی تھی جب 2011 میں حکومت نے عوام کر کریک ڈاؤن کیا تھا۔