ایک نیوز: فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے دونوں عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین اور ان کے شوہر مارکس رائکونن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر طلاق کی اطلاع دی ہے۔ سانا مارین نے انسٹاگرام پر کہا کہ "ہم 19 سال ایک ساتھ رہنے اور اپنی پیاری بیٹی کے شکر گزار ہیں۔ ہم بہترین دوست رہیں گے،" سانا مارین نے اگست 2020 میں رائکونن سے اپنی شادی کے بعد انسٹاگرام پر لکھا، "ہم نے اپنی جوانی ایک ساتھ گزاری ہے، جوانی میں ایک ساتھ داخل ہوئے ہیں اور ایک ساتھ اپنی پیاری بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔"
واضح رہے سانا مارین 2019 میں فن لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں اور2020 میں مارکس رائکنن سے شادی کی جبکہ دونوں کی 5 سال کی بیٹی بھی ہے۔ مارین اور ان کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی گزشتہ ماہ فن لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں ہار گئی تھی۔