ایک نیوز: لاہور میں مشتعل سیاسی کارکنوں نے ہسپتال کو بھی نہ چھوڑا۔ مشہور سرکاری ہسپتال میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کی اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔
انہوں نے بتایا کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسوگیس کےشیل پھینکے، پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا تاہم پولیس کی کارروائی کے بعد کارکن منتشر ہوگئے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھاکہ اسپتال انتظامیہ نے کارکنوں کو اندر آنے سے روکنے کیلئے اسپتال کے دروازے بند کردیے۔