ایک نیوز:انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کے معاملے میں پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کے معاملے میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد نے سماعت کی۔عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
وکیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی میڈیکل بنیاد پر عدالت پیش نہیں ہو سکتے،وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے مسترد کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد نے ریمارکس دیئے کہ عبوری ضمانت کیلئے درخواست گزار کا پیش ہونا لازم ہے۔
واضح رہے کہ پرویز الٰہی کیخلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔