ایک نیوز:جامعہ کیلیفورنیا کے ماہرین نے ایک مختصر سالمے (مالیکیول) پرمبنی دوا تیار کی ہے جو عمررسیدگی میں ہونے والے اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق یوسی ایل سکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر ڈونلڈ برین اور ان کے ساتھیوں نے دیکھا کہ ایس آر ای ڈی درحقیقت ریٹینا کے اندر دباؤ (اسٹریس کی شدت کوکم کرکے اندر کے ٹشو کی حفاظت کرتی ہے۔ جانوروں پر کامیابی کے بعد اب یہ دوسرے مرحلے میں موجود ہے۔
علاوہ ازیں یہ ذیابیطس سے ہونے والے ریٹینوپیتھی (آرڈی) اور ریٹائنیٹس پگمینٹوسا (آرپی) کیلئے بھی مفید علاج بن سکے گا۔ اس دوا کو ’اسٹریس ریسلیئنس انہانسنگ ڈرگ‘ (ایس آرای ڈی) کا نام دیا گیا ہے۔ اس دوا کو کئی جانوروں کے ماڈلوں پر آزمایا گیا تو اس نے موروثی یا بڑھاپے ، دونوں کیفیات میں بینائی کے ضائع ہونے کو بہت حد تک روکا ۔
واضح رہے کہ اے ایم ڈی ایک ایسی کیفیت ہے جس میں دنیا بھر کے کم ازکم 40 کروڑ افراد مبتلا ہیں اور اس کے علاج کے طریقے بہت ہی محدود اور کم مؤثر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین ایک عرصے سے اس کیفیت کے علاج میں سرگرداں ہیں۔