بدلتے بیکٹیریا کیلئے خود کو بدلنے والی میڈیسن تیار

May 11, 2023 | 05:58 AM

ایک نیوز: دنیا بھر میں امراض کے سامنے اینٹی بایوٹکس خود کو بدل کر ادویہ کو بےاثر کر رہی ہیں۔ اب نئی اقسام کی اینٹی بایوٹکس سے اس گھمبیر مسئلے کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے جسے ہم ’ اینٹی بایوٹک مزاحمت (ریسسٹنس) کہتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق یہی وجہ ہے کہ بیکٹیریا، وائرس اور جراثیم پر جب ایک ہی قسم کی اینٹی بایوٹک دوائی استعمال کی جائے تو جراثیم خود کو بدل لیتے ہیں اور یوں دوائیں بے اثر ہوکر رہ جاتی ہیں۔اب کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری (سی ایس ایچ ایل) کے پروفیسر جان موسیس اور ان کے ساتھیوں نے 2022 میں نوبیل انعام جیتنے والی ’کِلک کیمسٹری‘ کی بدولت ایک نئی اینٹی بایوٹک بنائی ہے۔ جس کےایٹم بدلتےتناظر میں مسلسل خود کو بدلتے رہتےہیں۔
پروفیسر جان نے ایک سال قبل دریافت شدہ ’بل ویلین‘ نامی سالمے (مالیکیول) کو دیکھا جس کےایٹم اپنی پوزیشن بدل سکتے ہیں۔
’بل ویلین‘ لاکھوں ممکنہ اشکال میں ڈھل سکتا ہے۔ اب ڈاکٹر جان نے اس میں وینکومائسن نامی اینٹی بایوٹکس کو شامل کیا۔ اور اس طرح ایک نئی اینٹی بایوٹکس سامنے آئی اور اسے ویکس نامی بھِڑ (موتھ) کے کیڑے (لاروا) پرآزمایا جو ایک مروجہ طریقہ بھی ہے۔
اس دوا کو کئی بار استعمال کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بیکٹیریا نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں دکھائی اور اس طرح کلک کیمسٹری کی افادیت سامنے آئی ہے۔ ماہرین نے اسے ایک شاندار پیشرفت قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں