یہ جدوجہدعمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی،شاہ محمودقریشی

May 11, 2023 | 05:28 AM

ایک نیوز:وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نےکہاہےکہ یہ جدوجہدعمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی، ایک بڑے مقصدکیلئے بڑی قربانیاں دینی ہوتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے گرفتاری سےقبل ایک ویڈیوپیغام جاری کیا۔
سابق وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ پولیس مجھے گرفتارکرنے آگئی ہے،یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے، عمران خان نے جوذمہ داری مجھے دی تھی اسےنبھانے کی کوشش کی،مجھے کوئی ملال نہیں میں نے اشتعال انگیزی کاکوئی بیان نہیں دیا،میرادمان صاف ہے۔
رہنماپی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ ایک بڑے مقصدکیلئے بڑی قربانیاں دینی ہوتی ہیں،یہ جدوجہدعمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی،ہم نے ملک سےپیارکیا،بحیثیت وزیرخارجہ ملک کاہرموڑپردفاع کیا،40سال ایمانداری سےسیاست کی۔

مزیدخبریں