ایک نیوز : پولیس نےپاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کو رات گئے گلگت بلتستان ہاؤس سےگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق وفاقی وزیرشاہ محمودقریشی کورات گئےپولیس نےاسلام آبادمیں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتارکیا،وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کوگرفتاری کے بعدنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ رہنماپی ٹی آئی کو3ایم پی اوکے تحت گرفتارکیاگیا،شاہ محمودقریشی حالیہ جلاؤگھیراؤاورہنگامہ آرائی کےمقدمات میں نامزدتھے۔
اس سےقبل اسد عمر ،عالیہ حمزہ ،فوادچودھری اوردیگررہنماؤں کوبھی گرفتارکیاگیاہے۔
واضح رہےکہ عمران خان کی گرفتاری کےبعدملک بھرمیں ہنگامے ہورہے ہیں،جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کارکنان اوررہنماؤں کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے۔