ایک نیوز:ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل نےکہاہےکہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 300سے زائد کھلاڑی کیمپ میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں ،پرامید ہیں پنجاب کے کھلاڑی 34ویں نیشنل گیمز 2023ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب کاکہناہےکہ کھلاڑیوں کو بہترین رہائش اور کھانا فراہم کیا جارہاہے، پروفیشنل کوچ کھلاڑیوں کوکیمپ میں تربیت دیں گے۔ امید ہے پنجاب کے کھلاڑی ماضی کی طرح اب بھی 34 ویں نیشنل گیمز 2023ء میں سب سے زیادہ میڈلز جیتیں گے۔
ڈاکٹرآصف طفیل کامزیدکہناہےکہ کھلاڑی محنت اور جیت کے جذبے کے ساتھ 34ویں نیشنل گیمز 2023ء کی تیاری کریں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے مختلف ایونٹس منعقد کرکے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا ہے۔
نیشنل گیمزمیں جمناسٹک، بیس بال، تائیکوانڈو، سائیکلنگ، رگبی، ٹینس، باسکٹ بال،جوڈوکراٹے،سکواش کے کیمپ شروع ہورہے ہیں۔