ایک نیوز:جاپان کی سیلاٹونامی آئسکریم کمپنی نے وائٹ ٹرفل آئسکریم تیارکی، جس کی فی سرونگ کی قیمت 880 ہزار جاپانی ین بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق یہ اطالوی پرئیمیم ٹرفل سے تیار کی جاتی ہے جسے وائٹ ڈائمنڈ کہا جاتا ہے۔اس آئس کریم پر سونے کے فلیکس کا چھڑکاؤ بھی کیا جاتاہے۔
جاپانی لگژری برانڈ سیلاٹو نے حال ہی میں وائٹ ٹرفل سے تیار کی جانے والی دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کو متعارف کرایا۔اس آئس کریم کی قیمت فی سرونگ 880 ہزار ین یا 10 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم ہے۔
اس آئس کریم کو Cellato ویب سائٹ پر آرڈر کیا جاسکتا ہے۔