ملکی صورتحال :عازمین حج کا تربیتی پروگرام ملتوی کردیاگیا

May 11, 2023 | 02:46 AM

ایک نیوز:وزارت مذہبی امورنے ملک میں جاری کشیدہ صورتحال کومدنظررکھتے ہوئےعازمین حج کا تربیتی پروگرام ملتوی کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کےباعث پی ٹی آئی کارکنان کاملک گیرہنگاموں کاسلسلہ جاری ہے،جس کےباعث لاہور، سرگودھا، بھیرہ اورحافظ آباد میں عازمین حج کیلئے ترتیب دیے گئے تربیتی پروگرام ملتوی کردیے گئے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کو تربیتی پروگرام کی نئی تاریخوں کے بارے میں جلد اطلاع دی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پارٹی کارکن ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے،مشتعل کارکن ملک بھر میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد سرکاری اورنجی املاک کو تباہ کرچکے ہیں اور پولیس کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی اور رگرفتار ہوچکے ہیں ۔

مزیدخبریں