’اب مجھے ویرات میڈم بھی کہہ دے، کوہلی کا فوٹوگرافر سے مکالمہ

May 11, 2023 | 00:33 AM

ایک نیوز : ’اب مجھے ویرات میڈم بھی کہہ دے‘، کوہلی کا فوٹوگرافر سے مکالمہ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کے باہر نکلے تو فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا۔

انہوں نے تصاویر کیلئے پوز دیے، اس دوران انوشکا کو اپنے کیمرے کی جانب متوجہ کرنے والے ایک فوٹوگرافر نے غلطی سے ’انوشکا سر‘ کہہ دیا۔

تصویر کھنچوانے کے بعد ویرات کوہلی نے دلچسپ انداز میں کہا کہ اب مجھے ’ویرات میڈم‘ بھی کہہ دو۔

اس پر فوٹوگرافرز سمیت انوشکا شرما کا بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئیں۔

مزیدخبریں