بالی وڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی

بالی وڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی
کیپشن: Bollywood actress Ayesha Jhalka left the film industry

ایک نیوز :بالی وڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے مشہور بھارتی فلموں کھلاڑی ، جو جیتا وہی سکندر میں کام کیا۔ انہوں نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بالی وڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے آخری مرتبہ 2018 میں جینیئس فلم میں کام کیا۔عائشہ نے اپنے کیئریر میں بالی وڈ کی مقبول ترین فلم کھلاڑی، جو جیتا وہی سکندر، معصوم اور دیگر فلموں میں پرفارم کیا۔ ان پراجیکٹس کو کرنے کے بعد انہوں نے کافی مقبولیت سمیٹی۔ حال ہی میں عائشہ نے ہندی فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 عائشہ نے ایک نئے انٹرویو میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انہیں جو فلموں میں کردار دیئے جا رہے وہ کردار لگ بھگ ایک جیسے ہیں۔ بس فلموں کے نام مختلف ہیں۔ فلموں میں ان کے کرداروں ایک جیسے ہیں بس فلموں کے نام مختلف رکھے گئے ہیں۔ عائشہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ اگر میں اپنے آپ کو کسی پراجیکٹ کے ساتھ جوڑتی ہوں، تو مجھے اس پراجیکٹ کے لیے بہترین کرنا ہوگا، لیکن یہ میں اسی وقت کر سکوں گی کہ جب مجھے پرفارم کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اگر ایسا نہیں تو میں محض ایک پروپ کی طرح کام نہیں کرسکتی۔ یہ میرے لیے وقت ضائع کرنے کے مترادف ہیں۔اسی لیے میں ایسے تمام کرداروں کو نہ کرتے ہوئے انڈسٹری سے الگ ہو رہی ہوں۔