ایک نیوز : بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت کو چیک باؤنس کے معاملے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تنازعات میں گھری رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت کو ممبئی کی اوشیوارہ پولیس نے چیک باؤنس کے ایک معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔ اوشیوارہ پولیس نے یہ کارروائی تین سال قبل کی گئی شکایت کی بنیاد پر کی ہے۔
وشیوارہ پولیس نے راکھی کے بھائی راکیش کو گرفتار کرنے کے بعد 22 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش ساونت کو تین سال قبل ایک تاجر کی شکایت پر قابل ضمانت وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
اس وقت راکیش کو اس شرط پر ضمانت دی گئی تھی کہ وہ رقم واپس کر دیں گے لیکن رقم واپس نہ کرنے پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔