ایک نیوز :سوشل میڈیا پر ایک پرندے اور پیراگلائیڈر کی انوکھی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پرندوں کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ انسانی آبادی سے دور اور اونچی جگہ پر رہنا پسند کرتے ہیں ساتھ ہی اونچی اڑان بھرنے میں بھی ماہر ہوتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیرا گلائیدڑ ہوا میں موجود ہے اور اپنے کیمرے سے سارے منظر کو عکس بند کررہا ہے اور ساتھ ہی ایک پرندے (بظاہر چیل ) کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو پیراگلائیڈر کے آگے اڑ رہا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والا کالا پرندہ اڑتے ہوئے پیراگلائیڈر کے پاؤں پر آکر بیٹھ جاتا ہے جس کے بعد پیراگلائیڈر کی جانب سے پرندے کو ہاتھ لگا کر پیار کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔
ادھر ٹوئٹر پر موجود اس ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔