انہوں نے کہا کل سے40سےزائدعمرکے رجسٹرڈ افراد کسی بھی سینٹرمیں جاکر ویکسین لگواسکیں گے۔ ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن سنٹرز 13 مئی سے 15 مئی تک بند رہیں گے۔پاکستان میں40 سے 49 سال کے شہریوں کی کورونا وبا کے خلاف ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
این سی او سی اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو گھر رہنے اور محفوظ رہنے پر زور دیا گیا۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔اسد عمر نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستان میں کین سائنو فارم کی ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ مئی کے آخر تک ویکسین استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔