کورونا کے باعث والدین کی بچوں سے عدالتی احاطے میں ملاقاتوں پر پابندی

May 11, 2021 | 20:05 PM

admin
لاہور: فیملی کورٹ میں کورونا کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے والدین کی بچوں سے عدالتی احاطے میں ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ۔

ایک نیوز کے مطابق کورونا سے بچاؤ کیلئے والدین کی بچوں سے ملاقات کو سلسلہ ایک ہفتے قبل ہی بند کر دیا گیا، فیملی کورٹ کے سینئر سول جج کے احکامات کے مطابق عدالت نے گھروں میں ملاقات کروانے کیلئے بیلف مقرر کر دیئے۔

عدالت نے والدین سے ملنے کے حوالے سے شیڈول بھی طے کر دیا ، بہت سے کیسز میں یہ فیصلے بھی سامنے آئے ہیں جس میں بچے عید کے دنوں میں والد کے ساتھ دو دن گزاریں گے ،ان احکامات پر عدالتی بیلف عمل درآمد کروائے گا،عید کے موقع پر عدالتی شیڈول کے مطابق بیلف والدین سے ملاقات کروانے کا پابند ہوگا ۔

مزیدخبریں