فیکٹری ایریا میں کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار شدیدزخمی

May 11, 2021 | 16:46 PM

admin
لاہور: فیکٹری ایریا میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار شدیدزخمی ہو گیا جسے فوری مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔

ایک نیوز کے مطابق موٹرسائیکل سوار 22 سالہ نوجوان نعیم فیکٹری ایریا کے علاقے سے گذر رہا تھا کہ اچانک گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا ریسکیو نے زخمی کو فوری جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہو ئے ایس پی کینٹ سے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی ۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پولیس افسروں کو حکم دیا ہے کہ پتنگ بازی، سازی، فروشی، پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپناہیں اور فوری مقدمات درج کر کے ذمہ داروں کو گرفتار کریں۔
مزیدخبریں