سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ میں داخلےکی اجازت کےحامل ممالک کےشہریوں کے لیے قرنطینہ سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔متعلقہ ایئر لائنز کا مسافروں کیلئے سعودیہ میں قرنطینہ اداروں سے کنٹریکٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کوقرنطینہ سے استثنیٰ کے لیے شرائط و ضوابط بھی جاری کر دیں، پابندی سے استثنیٰ والے ممالک کے مسافروں کے لیے ہیلتھ انشورنس لازم قرار دیدی گئی ہے ، استثنیٰ کیلئے مسافروں کو 4اقسام کی ویکسین ڈوزمیں سے کوئی ایک ڈوز لگوا کر آنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ان اقسام میں فائزر کی 2ڈوز، اسٹرازینیکا کی 2ڈوز، موڈرینا ویکسین کی2 ڈوز، جانسن کی1 ڈوزشامل ہیں ۔
4اقسام میں سے لگوائی گئی کسی ایک ویکسین کےسرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی ضروری قرار دیا گیا ہے ، تمام فضائی کیریئرزکیلئےویکسین سرٹیفکیٹ کی مدت کے بارے میں آگاہ کرنا بھی ضروری ہوگا۔جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کا پروسیجر پر عملدرآمد میں ناکامی پر قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے ، ایئر لائنز پر نئے پروسیجر پر عملدر آمد 20 مئی سے ہوگا۔