ویب ڈیسک:واٹس ایپ میں ایک کارآمد فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کو چیٹس کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائے گا۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ کیپشن فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جیسا نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس فیچر سے صارفین کو علم ہوگا کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ان کی بات چیت انکرپٹڈ ہوگی۔یعنی اس چیٹ کو صرف بھیجنے اور موصول کرنے والا ہی دیکھ سکے گا اور کمپنی سمیت کسی کو اس تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔
ویسے تو کمپنی کی جانب سے برسوں سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ میں صارفین کی چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہیں، مگر اب اس فیچر کے ذریعے انہیں مکمل یقین دلایا جا رہا ہے۔
یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا جا رہا ہے جب یورپ میں واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی چیٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر سے صارفین کو معلوم ہو سکے گا کہ تھرڈ پارٹی سرور سے ان کی چیٹ تک کسی کو رسائی حاصل نہیں۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچرمتعارف
Mar 12, 2024 | 00:37 AM