طاقتور ترین راکٹ کی تیسری آزمائشی پرواز 14 مارچ کو ہوگی

Mar 11, 2024 | 22:54 PM

ویب ڈیسک: طاقتور خلائی راکٹ زمین کے مدار کی جانب 14 مارچ کو زمین کی مدار کی جانب اولین پرواز کرے گا۔
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ انسانوں کو چاند اور مریخ پر لے جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔مگر اب تک اس کی 2 آزمائشی پروازیں ناکامی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔اس سے قبل 20 اپریل اور 18 نومبر 2023 کو اسٹار شپ کو لانچ کیا گیا مگر دونوں بار اسے ناکامی کا سامنا ہوا۔
20 اپریل کو اسٹار شپ راکٹ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔18 نومبر کو چند منٹ تک اسٹار شپ کی پرواز جاری رہی اور لانچ کے 8 منٹ اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
اس پرواز کے دوران اسٹار شپ اسپیس کرافٹ زمین کے مدار تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اور جب وہ دھماکے سے پھٹا تو سطح زمین سے 92 میل کی بلندی پر تھا۔
مگر اسپیس ایکس کو توقع ہے کہ اس بار اسٹار شپ زمین کے مدار کے گرد اپنی پرواز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگا۔
اس آزمائشی پرواز کے دوران راکٹ کا بوسٹر لانچ کے 3 منٹ بعد الگ ہو کر خیلج میکسیکو میں گرے گا جبکہ راکٹ خلا میں زمین کے گرد چکر لگا کر بحر ہند میں لینڈ کرے گا۔یہ سفر ایک گھنٹے کے دوران مکمل ہوگا۔

مزیدخبریں