ایک نیوز(چودھری اشرف)پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 147 رنز بنائے، بابر اعظم نے 51، رومین پاول نے 30، صائم ایوب نے 19 اور محمد حارث نے 13 رنز کی اننگز کھیلی، کراچی کنگز کے ڈینئل سیمز، زاہد محمود، عرفات منہاس اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی، ٹم سیفرٹ نے41، جیمز ونس نے 21، عرفان نیازی نے ناٹ آوٹ 39 ، شعیب ملک نے 22 اور انور علی نے 14 ناٹ آوٹ نمایاں رنز بنائے، پشاور زلمی کے نوین الحق نے دو، صائم ایوب اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائیگا، ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔