ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز کا منفرد ریکارڈ،ایک ہی دن میں 14اجلاسوں کی صدارت اور اہم ملاقاتیں کیں۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے ریکارڈ کے مطابق آج تک کسی وزیر اعلیٰ نے اتنی بڑی تعداد میں ایک دن میں میٹنگ چئیر نہیں کیں۔مریم نواز صبح نو بجے سے شام 6 بجے تک سول سیکرٹریٹ میں رہیں ۔اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پر وزیر اعلی پنجاب کو بریفگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلاحی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے رمضان نگہبان پیکچ ، صوبہ کی پبلک ٹرانسپورٹ ، طلبہ کی سکول بس، صوبہ بھر میں کم آمدنی والوں کے لیے ایک لاکھ گھر سمیت دیگر فلاحی منصوبوں پر 14 اجلاس کی صدارت کی۔