الیکشن کمیشن کا پی پی 100جڑانوالہ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم

Mar 11, 2024 | 20:53 PM

ایک نیوز :چیف الیکشن کمشنر نے پی پی 100جڑانوالہ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم دیدیا۔

 الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ ن کے امیدوار خان بہادر ڈوگر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عمیر وصی ظفر جیتے تھے ۔

ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نےریٹرننگ آفیسر کو 3دن میں دوبارہ گنتی مکمل کرنے کا حکم  دیا ۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عمیر وصی ظفر  نے 48298 جبکہ خان بہادر ڈوگر نے 44433 ووٹ لئے تھے ۔

خان بہادرڈوگر کاکہنا تھاکہ ریٹرننگ آفیسر نے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکالاگیا۔مسترد ووٹوں کی تعداد بہت زیادہ اور پوسٹل بیلٹ بھی درست نہیں گنے۔

مزیدخبریں