ایک نیوز :چیف الیکشن کمشنر نے پی پی 100جڑانوالہ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم دیدیا۔
الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ ن کے امیدوار خان بہادر ڈوگر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عمیر وصی ظفر جیتے تھے ۔
ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نےریٹرننگ آفیسر کو 3دن میں دوبارہ گنتی مکمل کرنے کا حکم دیا ۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عمیر وصی ظفر نے 48298 جبکہ خان بہادر ڈوگر نے 44433 ووٹ لئے تھے ۔
خان بہادرڈوگر کاکہنا تھاکہ ریٹرننگ آفیسر نے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکالاگیا۔مسترد ووٹوں کی تعداد بہت زیادہ اور پوسٹل بیلٹ بھی درست نہیں گنے۔